صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کاسرگودھا ڈویژن کے ہسپتالوں کا دورہ

جمعرات 17 اگست 2017 17:45

صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کاسرگودھا ڈویژن کے ہسپتالوں کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے صوبے میں جاری ہفتہ صحت خدمت کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سرگودھاڈویژن کے ہسپتالوں کا دورہ شروع کردیا ہی- صوبائی وزیر نے جمعرات کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ مومن اور بھلوال کے علاوہ دیہی مرکز صحت للیانی، تحصیل کوٹ مومن کا دورہ کیا اور خادم پنجاب صحت خدمت ویک کے انتظامات کا جائزہ لیا-صوبائی وزیر نے صحت خدمت ویک کے حوالے سے مذکورہ ہسپتالوں میں بہترین انتظامات پر ہسپتالوں کی انتظامیہ کو شاباش دی- اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر نصرت ضیاء بھی ان کے ہمراہ تھی-اس موقع پر بلڈسکریننگ ٹیسٹوں کے لئے آئے ہوئے مردوخواتین نے حکومت خصوصا وزیراعلی محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جگہ 9بیماریوں کی سکریننگ اور حاملہ خواتین کے معائنہ کا اہتمام کرکے وزیراعلی پنجاب نے غریبوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کردی ہیں-لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنے سارے بلڈٹیسٹوں کے اخراجات عام آدمی کے لئے برداشت کرنا ناممکن تھا لیکن حکومت نے یہ سہولت مفت فراہم کرکے غریبوں کے دل جیت لئے ہیں - وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مریضوں کے رش کے پیش نظر مزید پنکھے لگانے کی ہدایت کی تاکہ انہیں حبس سے بچایا جاسکی-خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ میانوالی بھی جائیں گے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیں گی-وزیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری علی جان خان اور دیگر افسران بھی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فیلڈ میں ہیں اور عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی ہر سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔