پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں میرپورخاص میں مختلف کھیلوں کا انعقاد

جمعرات 17 اگست 2017 16:57

پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں میرپورخاص میں مختلف کھیلوں کا انعقاد
میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں میرپورخاص میں بھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے محکمہ کھیل و امورنوجوانان سندھ کے سیکرٹری سلیم رضا کھوڑو نے ڈویژن اور ضلعی سطح پر جشن آزادی اسپورٹس فسٹیول کا انعقاد کیا، اس ضمن میں میرپورخاص میں قومی کھیل ہاکی شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس ہاکی اسٹیڈیم میں میرپورخاص گرین اور میرپورخاص یلو ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیاجو میرپورخاص یلو ٹیم نی4-3گول اسکورسے جیت لیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ میرپورخاص فاروق جمیل درانی نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافیاں اورنقد انعام تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

کھیل کے اختتام پر چیئرمین فاروق جمیل درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں اُبھر کر سامنے آئیں گی اور نوجوان نسل کھیلوں کی طرف راغب ہوگی جس سے ایک طرف معاشرے میں جرائم کا خاتمہ ہوگا اور تودوسری طرف کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ارشد آرائیں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میرپورخاص اور سیکرٹری اسپورٹس سندھ کے شکر گذار ہیں جن کی کاوشوں سے ہی کھیلوں کے انعقاد میں مدد مل رہی ہے۔ اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یوسف اورہاکی کے شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :