نیب نے سے شریف خاندان سے تفتیش کے لیے افسران مقرر کر دیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 16:29

نیب نے سے شریف خاندان سے تفتیش کے لیے افسران مقرر کر دیئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) نیب کی جانب سے شریف خاندان سے تفتیش کے لیے افسران مقرر کر دیئے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کی طلبی کے لیے احتساب ادارے نے تفتیشی افسر مقرر کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلیگ شپ انوسٹمنٹ کی تفتیش کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر ناصر جنجوعہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامرن عزیز اور عرفان بھولا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔عزیزیہ ہل میٹل کے معاملات کی تحقیقات ڈپٹی ڈائریکٹر عامر اور محبوب عالم کریں گے۔ وقار اور واثق بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیم کی معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :