برطانیہ میں پچھلے 2برسوں میں بلیوں کی چوری میں 40فیصد اضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 16:24

برطانیہ میں پچھلے 2برسوں میں بلیوں کی چوری میں 40فیصد اضافہ
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) برطانیہ میں پچھلے 2برسوں میں بلیوں کی چوری میں 40فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں بنگال کی بلیاں سب سے زیادہ چوری ہوئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال میں 3لاکھ 60ہزار بلیاں چوری کی گئیں جن میں سے پولیس صرف 20فیصد بازیاب کراسکی۔بلیوں کا نقصان لوگوں کیلئے بڑی کوفت کا باعث ہوتا ہے کیونکہ وہ اسے اپنے خاندان کا حصہ تصور کرتے ہیں۔اگرچہ پولیس والے بلیوں کی چوری کا ریکارڈ نہیں رکھتے لیکن کتوں کا ریکارڈ ضرور رکھا جاتا ہے۔برطانیہ میں بنگال کی بلیاں زیادہ پسند کی جاتی ہیں اور لوگ خوشی سے انہیں پالتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :