صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے مسئلہ کے حل پر توجہ دے، ملک اقرار حسین

جمعرات 17 اگست 2017 16:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سید مظہر شیرازی کے اہل خانہ سے تعزیت کی، وفد نے متاثرہ خاندان سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سید مظہر شیرازی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ہری پور سے مجلس کے ترجمان کے مطابق وفد میں مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، علامہ اصغر عسکری، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی اور علامہ اقتدار نقوی شامل تھے۔ وفد نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر ہم ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہونا انتہائی تشویشناک ہے، عمران خان کیوں اپنی حکومت سے نہیں پوچھ رہے کہ ڈی آئی خان میں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، ڈیر ہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، صوبائی حکومت نے اگر فوری طورپر اس مسئلہ پر توجہ نہ دی تو ہم بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :