رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 16:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔ پراجیکٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ حلقہ پی کی49- سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں تیار ہونے والی نئی آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔

پراجیکٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ فیصل زمان نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے، آج وہ قومیں دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنا شعار بنایا اور اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کے جدید خطوط سے متعارف کروایا، اس وقت پوری دنیا گلوبل ویلج میں داخل ہو چکی ہے۔ مذکورہ لیب کے قیام سے گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء بھی جدید تعلیم سے روشناس ہو سکیں گے، لہٰذا صوبائی حکومت خانپور کے دیگر سکولوں میں بھی جدید آئی ٹی لیب کے قیام کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :