صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک نے سپر ہائی وے پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا

جمعرات 17 اگست 2017 16:30

صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک نے سپر ہائی وے پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک و فشریز و ما حولیا ت محمد علی ملکا نی نے سپر ہائی وے پر ایشیاء کی بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر صدر کنٹو نمنٹ بو رڈ ملیر بریگیڈیئر وسیم بھٹی ،کنٹو نمنٹ افسر سر دا ر عا طف اور ڈائریکٹر جنرل لا ئیو اسٹا ک اکبر سو مرو و دیگر افسرا ن بھی موجود تھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے صوبا ئی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ زرا عت ،گلہ با نی ،پو لٹری ، فشریز اور دیگر شعبو ں کے فرو غ اور ان کے استحکا م کے لئے مسلسل کو شا ں ہے ۔ منڈی سے زرا عت اور صنعتو ں کو بھی فرو غ ملتا ہے ہما ر ی کو شش ہے کہ قربانی کے مذہبی فریضہ کی ادا ئیگی کے لئے خریدا ر ی اور قر با نی کے جانورفرو خت کرنیوالے بیو پا ریو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ملک بھر سے بیو پا ریو ں کا قر با نی کے جا نورو ں کی فرو خت کیلئے کرا چی آنا یہاں کہ معاشی اہمیت کو اُجا گر کر تا ہے اور ان کی میزبا نی کر نا ہما رے لئے اعزا ز کی بات ہے ۔انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی اور شہری حکومت منڈی انتظا میہ کی بھر پو ر مدد کر رہی ہے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ لوگو ں کو سہو لتیں فرا ہم کی جا ئیں ۔ محمد علی ملکا نی نے محکمہ لا ئیواسٹا ک کی جا نب سے انجا م دی جا نی والی خدما ت اور اقدا ما ت کے با ر ے میں کہا کہ 12ویٹرنری ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹا ف پر مشتمل مختلف ٹیمیں 10رو ز سے اپنی خدما ت اور آنے والے تقریباًً 2لا کھ سے زائد جا نورو ں کی طبی حوالے سے دیکھ بھال کیلئے کا م کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر ملیر کنٹو نمنٹ بو ر ڈ کے صدر وسیم بھٹی نے بتا یا کہ مختصر وقت میں اتنی بڑ ی منڈی کے قیام کے لئے جگہ تیا ر کر نا اور ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کر نا مشکل کا م تھا لیکن صوبا ئی وزیر اور شہری حکومت کے تعا ون سے قا نو ن نا فذ کر نیوالے ادا رو ں کے رابطو ں سے یہ مر حلہ بخو بی طے کر لیا گیا ۔آخر میں منڈی کے ایڈمنسٹریٹر سید ارشاد احمد نے اقدا ما ت اور انتظا ما ت کے با ر ے میں آگاہ کیا۔