ْ گمراہ لوگوں نے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کی بات کی جو قابل مذمت ہے ،ڈاکٹرفاروق ستار

جتنے جوش ولولے کیساتھ اس بارکراچی والوں نے آزادی کا جشن منایا شائد ہی کسی نے منایا ہو،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

ْ گمراہ لوگوں نے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کی بات کی جو قابل مذمت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) ایم کیو ایم (پاکستان)کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ گمراہ لوگوں نے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کی بات کی جو قابل مذمت ہے ۔جتنے جوش ولولے کیساتھ اس بارکراچی والوں نے آزادی کا جشن منایا شاید ہی کسی نے منایا ہو۔مہاجر قوم ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم پاکستان نے اس سال پہلے سے زیادہ جھنڈے لگائے۔ہم نے شہر میں ایک سو چایس فٹ کے جھنڈے لہرائے۔بھرپور انداز میں یوم آزادی منانے پر پاکستان بنانیوالوں کی نسل کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ انہوںنے کہا کہ گمراہ لوگوں نے یوم سیاہ منانیکی بات کی، کچھ پاکستانیوں کوور غلا کر یوم سیاہ منانا قابل مذمت ہے، آئین پاکستان سے نفی کرنا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

مہاجر قوم ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ایک نام نہاد جماعت کے سربراہ نے پریس کانفرنس کی جس کے جواب میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یوم آزادی جیسے منایا شاید پہلے سندھ کے شہروں میں اتنے جذبے سے نہیں منایا گیا، ذمہ داروں اور کارکنوں نے جوش وخروش سے یوم آزادی منایا ۔ فاروق ستار نے مصطفی کمال کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے مقابلہ کرناہے تو ماسک اتار کر سامنے آئے۔ آج بھی مہاجر ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔