سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت ،

میڈیا ہائوس پر حملے اور دہشتگردی کی مقدمات میں ایم کیو ایم کے گیارہ کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت ، میڈیا ہائوس پر حملے اور دہشتگردی کی مقدمات میں ایم کیو ایم کے گیارہ کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیوایم رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے دو مقدمات میں مزید گیارہ کارکنوں کی درخواست ضمانت سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیوایم کے مزید گیارہ کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ملزموں میں ایم کیوایم کارکن محمد عدیل، سلیم، ولیم،راشد، را طارق، ولید اور دیگر شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ ایم کیوایم کارکنوں کو متحدہ بانی کی بائیس اگست دو ہزار سولہ میں اشتعال انگیز تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔