سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے جواب الجواب جمع کرانے مہلت دے دی

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے جواب الجواب جمع کرانے مہلت دے دی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکوعٹ کے ڈویژنل بینچ نے مسلم لیگ نون کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ راحیلہ مگسی کے وکیل جوالجواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

صوبائی اینٹی کرپشن نے تحریری جواب جمع کرارکھا ہے۔اینٹی کرپشن کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں راحیلہ مگسی کے دفتر پر چھاپا مارا گیا۔راحیلہ مگسی پر سرکاری فنڈز میں کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہیدفتر کا ریکارڈ قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ راحیلہ مگسی کے وکیلنے کہا کہ دس برس پرانے الزامات کے تحت راحیلہ مگسی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی ایما پر انتقامی کارروائی کے تحت دو ہزار پانچ کے معاملات کی انکوائری کی جارہی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر راحیلہ مگسی دو ہزار پانچ میں ٹنڈو الہ یار کی ناظمہ تھی۔ راحیلہ مگسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور فنڈز کی کرپشن کی۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ٹنڈو الہ یار میں کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ عدالت نے راحیلہ مگسی کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :