سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کی اپیل کی درخواست سننے سے انکار کردیا

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے سانحہ صفورا اور دیگر الزامات میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کی اپیل کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ صفورا اور دیگر الزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھٹو کی سربراہی میں بینچ نے دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپیلوں کی سماعت کے لیے معاملہ دوسرے بینچ کو بجھوا دیا۔ فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزا موت سنائی تھی۔فوجی عدالت نے دہشت گردوں کو سانحہ صفورا اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں سزا موت سنائی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزاروں کو فوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے۔ مجرموں کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی۔ اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :