سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری لینڈ اور ایم ڈی واٹر ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری لینڈ اور ایم ڈی واٹر ہاشم رضا زیدی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری لینڈ اور ایم ڈی واٹر ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق سیکرٹری لینڈ اور ایم ڈی واٹر ہاشم رضا زیدی اور دیگر کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف کرپشن ریفرنس تیار ہے دو دن میں دائر کردیا جائے گا۔

ملزم نذیر احمد کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی انکواہری زیر التوا تھی جو ختم ہوگئی۔ ملزمان میں نزیر احمد، اللہ بچائیو چانڈیو اور محمد یونس بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں تین اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس کی کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :