سندھ ہائی کورٹ نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ضمانت منظور کرلی

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

سندھ ہائی کورٹ نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں ایم کیو ایم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ضمانت منظور کرلی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیوایم کے رکن صوبائی ساجد قریشی کے قتل کے متحدہ کے یوم سوگ میں شہری کے قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیوایم کارکن عمران راجا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ تفتیشی افسر کے مطابق جون 2013 ایم پی اے ساجد قریشی کو نارتھ ناظم آباد میں قتل کیا گیا تھا۔ قتل کے اگلے روز ایم کیوایم نے یوم سوگ منایا۔ ملزم نے ایم کیوایم کے یوم سوگ کو کامیاب بنانے کے لیے شہری کو قتل کیا۔ ملزم عمران راجا کے خلاف تھانہ اورنگی ٹاون میں قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔