وزیر لا ئیواسٹا ک و فشریز سندھ نے 200ایکڑ پر محیط ایشیا ء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتا ح کر دیا

قر با نی مذہبی فریضہ ہے، جا نورو ں کی خریدا ر ی اور فرو خت کر نیوالو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کر ینگے،محمد علی ملکا نی

جمعرات 17 اگست 2017 16:23

وزیر لا ئیواسٹا ک و فشریز سندھ نے 200ایکڑ پر محیط ایشیا ء کی سب سے بڑی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ کے وزیر برائے لا ئیواسٹا ک و فشریز و ما حولیا ت محمد علی ملکا نی نی200ایکڑ پر محیط ایشیا ء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہا ئی وے کا ملیر کنٹو نمنٹ بو ر ڈ کے صدر بریگیڈئر وسیم بھٹی ،کنٹو نمنٹ افسر سر دا ر عا طف اور ڈائریکٹر جنرل لا ئیو اسٹا ک اکبر سو مرو و دیگر افسرا ن کے ہمرا ہ با ضا بطہ افتتا ح کیا ۔

اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے صوبا ئی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ زرا عت ،گلہ با نی ،پو لٹری ، فشریز اور دیگر شعبو ں کے فرو غ اور ان کے استحکا م کے لئے مسلسل کو شا ں ہے ۔اس منڈی سے ملک کی زرا عت اور صنعتو ں کو بھی فرو غ ملتا ہے ہما ر ی کو شش ہے کہ قربانی کے مذہبی فریضہ کی ادا ئیگی کے لئے خریدا ر ی اور قر با نی کے جانورفرو خت کرنیوالے بیو پا ریو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ملک بھر سے بیو پا ریو ں کا قر با نی کے جا نورو ں کی فرو خت کیلئے کرا چی آنا اور ان کی میزبا نی کر نا ہما رے لئے اعزا ز اور با عث مسر ت ہے بڑ ی تعداد میں تا جرو ں اور بیو پا ریو ں کی آمد اس شہر کی معاشی اہمیت کو اُجا گر کر تا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی اور شہری حکومت منڈی انتظا میہ کی بھر پو ر مدد کر رہی ہے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ لوگو ں کو سہو لتیں فرا ہم کی جا ئیں ۔

انہو ںنے انتظا میہ کی تعریف کر تے ہو ئے امید ظا ہر کی کہ وہ تا جرو ں اور بیو پا ریو ں کو ہر ممکن مدد و تعاون فرا ہم کرینگے۔صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک محمد علی ملکا نی نے محکمہ لا ئیواسٹا ک کی جا نب سے انجا م دی جا نی والی خدما ت اور اقدا ما ت کے با ر ے میں کہا کہ 12ویٹرنری ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹا ف پر مشتمل مختلف ٹیمیں 10رو ز سے اپنی خدما ت اور آنے والے تقریباًً 2لا کھ سے زائد جا نورو ں کی طبی حوالے سے دیکھ بھال کیلئے دن را ت کا م کر رہے ہیں امید ہے کہ لو گ جا نورو ں کی خریدا ر ی آسانی سے کر سکیں گے اور ویٹرنری ٹیم کی مو جو دگی میں بر وقت احتیا طی تدا بیر اورآگاہی کے لئے انہیں معلو ما ت بھی فرا ہم کی جائے گی ۔

اس موقع پر ملیر کنٹو نمنٹ بو ر ڈ کے صدر وسیم بھٹی نے بتا یا کہ مختصر وقت میں اتنی بڑ ی منڈی کے قیام کے لئے جگہ تیا ر کر نا اور ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کر نا مشکل کا م تھا لیکن صوبا ئی وزیر اور شہری حکومت کے تعا ون سے قا نو ن نا فذ کر نیوالے ادا رو ں کے رابطو ں سے یہ مر حلہ بخو بی طے کر لیا گیا ۔منڈی کے ایڈمنسٹریٹر سید ارشاد احمد نے اقدا ما ت اور انتظا ما ت کے با ر ے میں آگا ہی دی ۔

صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک محمد علی ملکا نی نے بریگیڈئر وسیم بھٹی کے ہمرا ہ منڈی کا افتتا ح کیا اور منڈی میں کیٹل کیٹ واک کا مظا ہرہ دیکھا اور شرکت کرنیوالو ں فار مز کے ما لکا ن اور تا جر وں میں شیلڈ پیش کی بعد اذاں صوبا ئی وزیر لائیواسٹا ک نے طبی کیمپ کا بھی افتتا ح کیا اس مو قع پرڈائریکٹرز لائیواسٹاک ڈاکٹر عبدالقا در جو نیجو بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :