حدیبیہ کیس کھولنے کی واضح ہدایت نہیں،نیب کاحدیبیہ پیپر ملزریفرنس دوبارہ نہ کھولنے کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اگست 2017 16:02

حدیبیہ کیس کھولنے کی واضح ہدایت نہیں،نیب کاحدیبیہ پیپر ملزریفرنس دوبارہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء ) : نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاناما کیس کے فیصلے میں حدیبیہ کیس کھولنے کی واضح ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کو دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرنےتک ریفرنس نہیں کھولاجاسکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  پاناما کیس کے فیصلے میں بھی حدیبیہ کیس کھولنے کی واضح ہدایت نہیں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے نواز شریف اور شہباز شریف حدیبیہ پیپرز ملزکیس کےملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔



متعلقہ عنوان :