عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، رائو شہاب الدین

جمعرات 17 اگست 2017 16:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ڈپٹی میئرلاہور رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں،صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ صحت خدمت کے انعقاد کا مقصد غریب عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہی دینا اور علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت خدمت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں مربوط بلڈ سکریننگ، ویکسینیشن اورآگاہی کیمپ لگائے جائیں گے اور منتخب دیہی وبنیادی مراکز صحت میں بھی بلڈ سکریننگ ، ویکسینیشن اورآگاہی کیمپ لگائے جائیں گے،ڈپٹی میئرنے کہا کہ کیمپس میں حاملہ خواتین کا معائنہ اور بچوں کی ویکسینیشن کا مفت انتظام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں ہیپاٹائٹس،ایڈز ، ملیریا، ذیابیطس اور دیگر بیماریوںکی تشخیص کیلئے ٹیسٹ بالکل فری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :