مسلم لیگ( ن )یوتھ ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

جمعرات 17 اگست 2017 16:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن )یوتھ ویمن ونگ لاہور کے زیر اہتمام داروغہ والا میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہو رکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کی،تقریب میں پی ایم ایل این یوتھ ویمن ونگ لاہور کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سبز اور سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس بچے بوڑھے اور جوانوں نے قومی ترانہ پیش کیا اورپاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگی ،جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کی گئی تا کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کی اہمیت کا احساس دلائیں ،اندرون لاہور کے رہائشیوں نے جس ولولے اور ہمت سے گھروں اور گلیوں کی سجاوٹ کی ہے وہ داد کے قابل ہے،بچوں کی پرفارمنس قابل تعریف ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسی طرح تقریبات آنے والے سالوں میں بھی منعقد کروائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم عطیہ اور نعمت ہے جو ان گنت قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا،برصغیر میں ہمیں قائد اعظم جیسی عظیم قیادت اور علامہ اقبال جیسے غیرمعمولی مفکر کی رہنمائی میسر تھی،محمد علی جناح کی پوری ٹیم اپنی قوم اور مقصد کے ساتھ مخلص تھی،اسی استقامت اور نیک نیتی کے نتیجے میں ہمیں آزاد ریاست ملی۔