مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس میں چوہدری نثار کے گلے شکوے

پارٹی قیادت نے قائم مقام صدرکے نام پر کوئی مشاورت نہیں کی،میڈ یا کو ہم سے پہلے آگاہ کردیا

جمعرات 17 اگست 2017 16:19

مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس میں چوہدری نثار کے گلے شکوے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت سے گلے شکوے کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیر داخلہچوہدری نثار نے پارٹی پالیسی پر اعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے قائم مقام صدرکے نام کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی اور میڈ یا کو ہم سے پہلے آگاہ کردیا ۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے قائم مقام صدر کے حوالے سے مشاورت کر کے پارٹی کے رہنماں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا ۔