پیپلزپارٹی اب (ن) لیگ کی مدد نہیں کرے گی ،رحمان ملک

میاں صاحب نے ہمیشہ مان مانی کی سیاست من مانی نہیں بلکہ بردباری کا نام ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 16:19

پیپلزپارٹی اب (ن) لیگ کی مدد نہیں کرے گی ،رحمان ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب (ن) لیگ کی مدد نہیں کرے گی ۔ پیپلزپارٹی آرٹیکل 62 ‘ 63 میں ترامیم کا کہتی رہی مگر نواز شریف اس وقت نہیں مانے ۔ اب سر پر پڑی ہے تو ترامیم یاد آ گئیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ میاں نواز شریف کی پارلیمانی سیاست ختم ہو چکی ہے اب وہ سٹرٹیٹ پاور شو کرنے میں لگے ہیں اور گلی محلوں کی سیاست کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے آرٹیکل 62‘ 63 میں ترامیم کرنے کا کہتے رہے مگر اس وقت (ن) لیگ نے ہماری مخالفت کی اور اس میں ترمیم نہیں کرنے دی ۔ اب جب نواز شریف کو سر پر پڑی ہے تو وہ ترامیم کرنا چاہتے ہیں مگر پیپلزپارٹی اب اس معاملے پر ان کی حمایت اور مدد نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ مان مانی کی اور اپنی مرضی چلائی مگر سیاست من مانی کا نام نہیں بلکہ بردباری کا نام ہے جو (ن) لیگ نے نہیں دکھائی ۔ لہذا اب پیپلزپارٹی نواز شریف کی کوئی بھی مدد ہم نہیں کر سکتے ۔ ۔