Live Updates

نواز شریف کو اپنے اقتدار کے خاتمے کا انجام صبر سے قبول کر لینا چاہئے،فرخ حبیب

نواز شریف کا احتجاج چمڑی اور دمڑی بچائو مہم ہے لیکن اب چمڑی بچے گی نہ دمڑی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف

جمعرات 17 اگست 2017 16:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی 35 سالہ میگاکرپشن اختتام پذیر ہو چکی ہے ۔نواز شریف کو اپنے اقتدار کے خاتمے کا انجام صبر سے قبول کر لینا چاہئے ۔ورنہ انہیں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔نواز شریف کا احتجاج چمڑی اور دمڑی بچائو مہم ہے لیکن اب چمڑی بچے گی نہ دمڑی اب کوئی جسٹس افتخار یا جنرل کیانی نہیں جو انہیں نیا این آر او دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 69 کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چور پکڑا جا چکا ہے اب قاتل کی باری ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین تین سال سے انصاف مانگ رہے ہیں ‘ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گی ۔ پی ٹی آئی شہداء کے خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ا نہوں نے اپنے ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام میں شہباز شریف اور رانا ثناء براہ راست ملوث ہیں ۔ اب ان کا بھی انجام قریب تر ہو چکا ہے ۔ پھانسی گھاٹ پر ان کا انتظار شدت سے ہو رہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات