ایف آئی اے کی چھاپہمار ٹیم کی کارروائی،

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر چھ لاکھ باسٹھ ہزار روپے ہتھیا نے والا انسانی سمگلر گرفتار

جمعرات 17 اگست 2017 16:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) ایف آئی اے کی چھاچہ مار ٹیم نے کارروائی بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر چھ لاکھ باسٹھ ہزار روپے ہتھیا نے والا انسانی سمگلر گرفتار‘ آن لائن کے مطابق حافظ عادل بخش ولد محمد یوسف ساکن سیٹلائٹ ٹائون سرگودھا نے سرگودھا کے ہی رہائشی نعیم عباس کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر اس سے چھ لاکھ باسٹھ ہزار ہتھیا لئے تھے ‘جس پر اس کیخلاف مقدمہ درج ہوا تاہم ملزم روپوش ہوگیا جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے امام علی زیدی نے سب انسپکٹر اجمل حسین کو کارروائی کی ہدایت کی اور کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔