سعودی عرب سی پیک ،گوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے نواف سعید احمد المالکی

سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے سرمایہ کاری کے کئی مواقع پیدا ہوں گے سعودی سفیر

جمعرات 17 اگست 2017 16:14

سعودی عرب سی پیک ،گوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) کستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے سرمایہ کاری کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ نواف سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو در پیش مسائل پر قابو پانے کے لئے متحد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :