انسانی سمگلنگ کا جرم ،

سپیشل جج ایف آئی اے نے میاں بیوی اور بیٹی کو پانچ پانچ ماہ قید اورجرمانے کی سزاء کا حکم سنا دیا

جمعرات 17 اگست 2017 16:14

انسانی سمگلنگ کا  جرم ،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) جرم جرم ہوتا ہے ،راضی نامہ سے سزاء ختم نہیں ، صلح کی دوخواست مسترد ،سپیشل جج ایف آئی اے نے انسانی سمگلر کے جرم میں ملوث میاں بیوی اور بیٹی کو پانچ پانچ ماہ قید اورجرمانے کی سزاء کا حکم سنایادیا آن لائن کے مطابق انسانی سمگلروں میں میاں بیوی بیوی ، فلک شیر ، عاصمہ بیگم اور ان کی بیٹی سمرین نے امداد حسین ، معمور احمد اور شاکر عباس کے علاوہ دو عورتوں مہوش نورین اور سونیہ انجم کو دبئی بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے 13لاکھ وصول کئے لکین مذکورہ افراد کو دبئی نہ بھجوا یا گیا اور نہ ہی ان کی رقم واپس کی گئی ، جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا اس دوران ملزمان نے متاثر افراد ہتھی گئی رقم واپس کرکے صلح کرلی مگر سپیشل کورٹ سنٹرل اینٹی کرپشن ایف آئی اے کے جج صہیب احمد رومی نے صلح کی دوخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کوقید اور جرمانہ کی سزا سنا دی ہی

متعلقہ عنوان :