فیصل آباد ، عائشہ گلالئی کے خلاف اند راج مقدمہ کی پٹیشن کی سماعت نہ ہو سکی

جمعرات 17 اگست 2017 16:06

فیصل آباد ، عائشہ گلالئی کے خلاف اند راج مقدمہ کی پٹیشن کی سماعت نہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) ایڈیشنل سیشن جج مہر سر فراز حسین کی رخصت کے باعث سابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن پارلیمنٹ عائشہ گلالئی کے خلاف اند راج مقدمہ کی پٹیشن کی سماعت نہ ہو سکی اور کیس کو 22اگست تک کیلئے ملتو ی کر دیا گیا ہے ۔گز شتہ تار یخ پر عدالت نے تحریک انصاف خواتین ونگ ویسٹ ریجن پنجاب کی صدر فر دو س رائے کی طر ف سے رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دا ئر کر دہ پٹیشن بارے پو لیس سے رپورٹ طلب کی تھی جو عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فردوس رائے کی طر ف سے دائر کر دہ پٹیشن میں مئو قف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پر یس کانفر نس میں چیئرمین عمران خان کے خلاف جھوٹے غیر اخلاقی الزامات عائد کر کے ان کی شہر ت کو نقصا ن پہنچا یا ہے اور کروڑوں پی ٹی آئی ورکرز کی دل آزاری کی ہے ۔ مزید بر ا ٓں عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کے بارے میں بھی نا زیبا ریمارکس دئیے ہیں اور ان کے غلط بیا نا ت سے سیاست میں حصہ لینے والی خواتین کا وقار وتقد س مجر و ح ہو اہے۔عدالت سے عائشہ گلالئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سی پی او فیصل آباد کو حکم جاری کر نے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت میں اب مقدمہ کی دوبارہ سماعت 22اگست کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :