آرٹیکل 62اور63پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،چوہدری شجاعت

مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو ملاکر بھر پور سیاسی قوت دکھائیں گے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 16:06

آرٹیکل 62اور63پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،چوہدری شجاعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)ملسم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کے مہم کو عدلیہ مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ 2018الیکشن سے پہلے بھی ہوسکتا ہے لیکن آرٹیکل 62اور63پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا جبکہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو ملاکر بھر پور سیاسی قوت دکھائیں گے انہوںنے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں سینئر سیاستدان غوث علی شاہ و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف اپنے کارناموں کے باعث نااہل ہوئے تو اب انہوںنے عدلیہ کے خلاف زہر اگلنہ شروع کردیا ہے اور دسرے لوگوں کو بھی عدلتوں کے فیصلے نہ ماننے کی ایک قسم کی تلقین کررہے ہیں جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ق لیگ کے صدر نے کہا کہ آئین میں تبدیلی نواز شریف خود کو بچانے کیلئے کرنا چاہتے ہیں اگر یہ ملک کے مفاد کو عزیز رکھتے تو آرٹیکل 62اور63بہت بعد کی چیزیں ہیں وہ پہلے آئنی ترمیم کے ذریعے تعلیم کو وفاق کے حوالے کرکے کیونکہ تعلیم کا شعبہ صوبوں کو دے کر ان کا عملاً بہڑہ غرق کردیا گیا ہے انہوںنے ایک سوال پر کہا کہ ہم مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو ملانے کی کوشش کر رہے ہین تاکہ اپنی بھرپور سیاسی قوت دکھائے جبکہ موجودہ حالات میں بھی نیشنل ڈائیلاگ ہوسکتا ہے لیکن اس میں نواز شریف کے بچاؤ کیلئے آرٹیکل 62اور63 پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا