الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا

جمعرات 17 اگست 2017 16:01

الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ن لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کا نمبر 215 واں ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے نئی فہرست میں نوازشریف کا نام (ن)لیگ کی صدارت کے عہدے سے نکال دیا اور اب جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی فہرست کے جاری ہونے سے پہلے ہی نلیگ کو پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھا جاچکا تھا تاہم تاحال کوئی بھی نام سامنے نہ آنے کے بعد جماعت کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے کر فہرست جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :