ورلڈ سکواش چمپئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی

چمپئن شپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز22 اگست سے اسلام آباد میں ہوں گے

جمعرات 17 اگست 2017 15:59

ورلڈ سکواش چمپئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز22 سی26 اگست تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمانکے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ12کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا جس میں سے 4 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔

متعلقہ عنوان :