ذاتی مفاد کے لئے کسی بھی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے، پی پی رہنما

نواز شریف کو اقتدار میں اپوزیشن جمہوریت ‘ سویلین بالادستی ‘ آئینی ترامیم کیو ں یا د نہیں آ ئیں ،حیدر زمان

جمعرات 17 اگست 2017 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہم ذاتی مفاد کے لئے کسی بھی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے البتہ آئین و قانون اور عوامی مفاد کے لئے پرامن اقدام کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

حیدر زمان نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان کو کوئی نظر نہیں آتا اور جب اقتدار سے علیحدہ ہو جاتے ہیں تو پھر ان کو اپوزیشن جمہوریت ‘ سویلین بالادستی ‘ آئینی ترامیم سمیت بہت ساری چیزیں یاد آ جاتی ہیں اور ووٹ کے تقدس کی بحالی اور سویلین بالادستی کے قیام کی ساری باتیں بھی ان کی اقتدار سے علیحدگی کا نتیجہ ہیں لہذا ہم ان کی چالوں میں بالکل نہیں آئیں گے ایسی کسی بھی آئینی ترمیم میں ان کا ساتھ نہیں دیں گے جو ذاتی مفاد کے لئے ہو تاہم عوامی مفاد اور جمہوریت کو ملحوظ خاطر رکھ کر پیپلزپارٹی اپنے منشور کے تحت باہمی مشاورت کے بعد ہی کسی اقدام کی حمایت کرے گی ۔

۔

متعلقہ عنوان :