امریکی شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت

امر یکی شہر ی ایران داخلے پر گرفتار یا بے دخل کیے جاسکتے ہیں، امریکی وزارت خارجہ

جمعرات 17 اگست 2017 15:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی ۔العربیہ ڈا ٹ نیٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک انتباہی بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے سفر سے گریز کریں۔یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ایام میں کشیدگی سامنے آئی ہے۔

امریکا کی طرف سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد تہران نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی تو وہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا معاہدہ توڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا نے ایران کے میزائل پروگرام کو عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

اسی ضمن میں وازارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے سفر میں احتیاط سے کام لیں۔بیان میں کہا گیا ہے ایسے شہری جو ایران کے ساتھ دوسرے ملکوں کی شہریت رکھتے ہیں ایران داخلے پر گرفتار یا بے دخل کیے جاسکتے ہیں۔ اس لیے امریکی شہری ایران کے سفر کے دوران متوقع خطرات کو سامنے رکھیں۔ساتھ ہی میں بیان میں ایران میں موجود امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات حاضرہ سے با خبر رہیں اور ایران میں قیام کے خطرات کو مد نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :