Live Updates

ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے گا‘

خوشی ہے نواز شریف کو تیس سال بعد نیا پاکستان بنانے کا خیال آہی گیا‘ بلاول بچہ ہے کہیں مانسہرہ کے جلسے میں رو ہی نہ پڑے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی ورکرز سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 15:50

ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے گا‘ خوشی ہے نواز شریف کو تیس سال بعد نیا پاکستان بنانے کا خیال آہی گیا‘ بلاول بچہ ہے کہیں مانسہرہ کے جلسے میں رو ہی نہ پرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہیں ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندا بن جائے گا۔

خوشی ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کو بھی نیا پاکستان بنانے کا خیال آہی گیا۔ تین بار وزیراعظم رہتے ہوئے نواز شریف کو یہ خیال کیوں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بچہ اور سیاست سے نابلد ہے کہیں مانسہرہ کے جلسے میں رو ہی نہ پڑے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات