زرداری ،نوازملاقات کیلئے روشنی کی کرن نظر آنے لگی،

دونوں رہنمائوں کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے حکمران جماعت کے آئینی پیکج کو دیکھ کر جمہوری مکالمہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، دونوں جماعتوں میں معاملات پر پارلیمنٹ میں پیش رفت کا قوی امکان

جمعرات 17 اگست 2017 15:49

زرداری ،نوازملاقات کیلئے روشنی کی کرن نظر آنے لگی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات کیلئے ایک سرکردہ سیاسی شخصیت دونوں متذکرہ رہنمائوں کے مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے، ملاقات کیلئے روشنی کی کرن نظر آنے لگی، حکمران جماعت کے آئینی پیکج کو دیکھ کر جمہوری مکالمہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، دونوں جماعتوں میں معاملات پر پارلیمنٹ میں پیش رفت کا قوی امکان ظاہر کر دیا گیا جبکہ پارٹی کی طرف سے آصف علی زرداری کو نا اہلی وزیراعظم سے متوقع ملاقات کے سیاسی نقصان کے حوالے سے مشورہ دے دیا گیا، پارٹی قیادت پر واضح کیا گیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ’’جگہ‘‘ ملنے کا موقع میسر آ رہا ہے، اداروں کے خائف اور نا اہل وزیراعظم سے ملاقات سے ان سیاسی مواقعے کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس سخت گیر موقف پر آصف زرداری اور نواز شریف کو قریب لانے کیلئے مشترکہ دوست نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا، حکمران جماعت کو یہ مشورہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے دیا تھا، ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ مشورہ ملنے پر فوری طور پر مشترکہ دوست سے دونوں جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر بات چیت کو ممکن بنانے کیلئے اثر ورسوخ بروئے کار لانے کی درخواست کی گئی یہ شخصیت ’’ سیاسی ٹاسک‘‘ کو پورے کرنے کیلئے نہ صرف متحرک ہے بلکہ سر گرمیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

ابتدائی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طرف سے متوقع آئینی پیکج کا انتظار کیا جا رہا ہے، تحریری طور پر آئینی پیکج کی تفصیلات سامنے آنے پر اپوزیشن کی بڑی جماعت مذاکرات کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ مشترکہ دوست مشترکہ طور پر آئینی پیکج کی تیاری کیلئے سرگرم ہے اور اس آئینی پیکج کی تیاری کے باضابطہ اعلان کیلئے یہ مشترکہ دوست جلد نواز شریف اور آصف علی زرداری میں ملاقات کی کوششوں میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :