میاں نوازشر یف سے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کی ملاقات

جمعرات 17 اگست 2017 15:49

میاں نوازشر یف سے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف سے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کی ملاقات ‘متوقع قانون سازی ‘انتخابی اصلاحات کے بل اور پاکستان کی سیاسی اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز میاں نوازشر یف سے ملاقات کیلئے مولانا فضل الر حمن جاتی عمرہ پہنچے جہاں (ن) لیگ کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کر مانی سمیت دیگر بھی موجود تھے جسکے بعد میاں نوازشر یف اور مولانا فضل الر حمن کے درمیان ون وٹوون بھی ملاقات ہوئی جس میںمتوقع قانون سازی ‘انتخابی اصلاحات کے بل اور پاکستان کی سیاسی اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی اس موقعہ پر میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ ہم اقتدار اور ذاتی مفادات کی نہیں ملک اور قوم کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور ملک میں پار لیمنٹ جمہوریت اور منتخب عوامی حکومتوںکی مضبوطی کیلئے ووٹ کا تقدس ضروری ہے ورنہ ملک میں مسائل ختم نہیں ہوں بلکہ ان میں اضا فہ ہی ہوتا رہیگا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں حق اور سچ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔