وزیراعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے

انجینئر امیر مقام سیاسی امور ،عرفان صدیقی

جمعرات 17 اگست 2017 15:49

وزیراعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے، انجینئر امیر مقام سیاسی امور پر،عرفان صدیقی قومی تاریخ اور ادبی ورثہ پر، جام معشوق علی ارسا سے متعلق امور پر جبکہ سردار مہتاب احمد خان ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، تمام مشیروں کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے مشیروں کو قلمدان سونپ دیئے گئے، انجینئر امیر مقام سیاسی امور پر وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا، عرفان صدیقی قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے بارے میں مشیر ہوں گے، عرفان صدیقی کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہو گا، جام معشوق علی ارسا سے متعلق امور پر وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، سردار مہتاب احمدخان ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، جام معشوق علی اور سردار مہتاب احمد کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیئے گئے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی سیاسی امور پر، مفتاح اسماعیل اقتصادی امور پر، مصدق ملک میڈیا سے متعلق امور پر ،بیرسٹر ظفر اللہ خان قانون کے بارے میں، خواجہ ظہیر احمد ادارہ جاتی اصلاحات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔ تمام معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔