ایبٹ آباد میں طلباء و طالبات کو ڈومیسائل کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ایبٹ آباد میں طلبہ و طالبات کو ڈومیسائل کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈومیسائل کے حصول کیلئے آنے والوں کے ساتھ ڈومیسائل کلرک غیر انسانی سلوک کرنے لگا ہے۔ ایک ڈومیسائل کے حصول اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ اس کیلئے طلبہ و طالبات کو کئی کئی روز تک دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کلرک وقت سے قبل دفتر بند کر دیتا ہے جس کے بعد ڈومیسائل بنانے کیلئے آنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے، ون ونڈو کے تحت جاری کئے جانے والے ڈومیسائل کے بارے میں مقامی طور پر دعوے تو بہت کئے گئے ہیں لیکن عملاً ایسا کچھ نہیں، ڈومیسائل کیلئے آنے والوں کو بیٹھنے کی جگہ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ ضلعی ارباب اختیار ڈومیسائل کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر کے اس کا حصول آسان بنائیں۔

متعلقہ عنوان :