پی ایم اے اکیڈمی ڈیری فارم فٹ بال گرائونڈ کی بندش کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان ملٹری اکیڈمی ڈیری فارم فٹ بال گرائونڈ کی بندش کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا اہم اجلاس گرینڈ جرگہ کی شکل اختیار کر گیا۔ اس سلسلہ میں الیاسی مسجد حجرہ میں جمعرات کو اجلاس ہوا جس میں تمام یونین کونسلوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ فٹ بال گرائونڈ جو علاقہ کی واحد جنازہ گاہ ہے، کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے۔

بلدیاتی نمائندوں نے ملٹری انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرائونڈ کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے، روڈ متبادل راستہ سے نکالا جائے، منڈیاں تا نواں شہر سڑک کو کھولا جائے، مزید زمینوں کی بندش کھولی جائے ۔ انہوں نے اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے ملٹری انتظامیہ سے رابطہ کر کے مسئلہ کو حل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :