سٹی پولیس نے کار لفٹنگ بین الاضلاعی گروہ کے 7 ملزمان گرفتار کر لئے، سوزوکی کیری اور آٹھ موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) سٹی پولیس مانسہرہ نے موٹر سائیکل و کار لفٹنگ میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک سوزوکی کیری اور آٹھ موٹر سائیکل برآمد کر لئے، گروہ مانسہرہ کے دیگر علاقوں سے کار لفٹنگ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او سٹی شیراز احمد، اینٹی کار لفٹنگ کے انچارج جانثار خان اور محمد منیر نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاری اڈہ مانسہرہ سے شوکت ولد حاکم خان کی سوزوکی کیری نمبر 1071 چوری ہوگئی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تو ملزم ماجد عرف کاشی ولد جاوید سکنہ شنکیاری کو گرفتار کر لیا جس نے انکشاف کیا کہ ملزم کار لفٹنگ کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوری میں بھی ملوث ہے جس کے بعد ملزم کے دیگر ساتھیوں ارسلان شانی ولد فاروق سکنہ شنکیاری، اسحق ولد صوبیدار میر، سعد علی ولد علی محمد ساکنان شنکیاری، احسان الحق شاہ ولد حیات شاہ پھگلہ، محمد زمین ولد گل محمد پاڑا چنار حال عرب کھن، رسم ولد منور خان عرف کھن مسلم خان سکنہ شنکیاری کو گرفتار کر کے ایک سوزوکی کیری اور آٹھ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں سے موٹر سائیکل چوری سمیت کار لفٹنگ میں ملوث ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :