ایبٹ آباد واسا کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند اقدام ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو گا، وسیم خان

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ممبر ضلع کونسل شیخ البانڈی وسیم خان جدون نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد واسا کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند اقدام ہے، واٹر سپلائی سکیموں کی توسیع اور گریوٹی فلو سکیم واسا کے حوالہ کرنے سے ایبٹ آباد شہر میں پانی کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو واسا کی کوششوں سے ملنے والے فنڈز سے واسا ایبٹ آباد کے مسائل حل ہوں گے، واسا کو فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے واٹر سپلائی سکیموں اور صفائی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا تھا۔

واسا کو فنڈ سمیت متعلقہ ریکارڈ اور عملہ حوالگی سے شہر کے بڑے مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین واسا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کو عوام قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :