چونڈ اور کلسونہ مداخیل قبائل کے مشران نے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل خان کو فیصلے کا اختیار دیدیا

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) چونڈ اور کلسونہ مداخیل قبائل کے مشران نے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل خان کو فیصلے کا اختیار دیدیا، علاقہ میں بڑے تصادم کا خطرہ ٹل گیا، رکن صوبائی اسمبلی زرین گل مسلسل آٹھ دنوں سے علماء کرام، آستانہ دار مشران کے ہمراہ یونین کونسل خوڑ میں راضی نامے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مداخیل کے 20 بولنگ سٹیشنوں کو ایک لڑی میں باندھ دیا، مداخل کے تمام گائوں کا طویل دورہ کیا اور ہر گائوں میں ان سے کشیدہ صورتحال میں رائے مانگی اور ساتھ ساتھ عوامی مسائل سنے اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

زرین گل نے کہا کہ علاقہ میں غلط فیصلوں کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جان بوجھ کر مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھے مسائل پیدا کرنے کی وجہ نہ بنے، عوام کو ایک دوسرے کی جاسوسی پر نہ لگائے وگرنہ تورغر بارود کا ڈھیر بن جائے گا۔ دونوں فریقین نے فیصلہ کا مکمل اختیار چیئرمین ڈیڈک کمیٹی زرین گل خان کو دیدیا، آئندہ ہفتے یونین کونسل خوڑ مداخیل کے کسی بھی گائوں میں بڑے اجتماع میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :