Live Updates

پاکستان پیپلزپارٹی نے ویلی کاغان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

پاکستان پیپلزپارٹی نے ویلی کاغان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی
بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مجوزہ دورہ ناراں و کاغان کے دوران پیپلزپارٹی نے ویلی کاغان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی۔ تحریک انصاف تحصیل پلکوٹ کے رہنما سابق ناظم کاغان راجہ خالد نواز سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور ویلی کاغان کی پہاڑیاں جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھیں، ہزارہ کے لوگوں نے (کل) 19 اگست کو مانسہرہ میں بلاول بھٹو کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد حسین شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک جلسہ باڑی کاغان میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ خالد نواز کوپاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کیلئے ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید احمد حسین شاہ، محمد فرید خان، محمد شکیل، سید شعیبب شاہ، محمد رفیق، راجہ طاہر نواز اور دیگر نے جرگہ کے طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ خالد نواز نے باہمی مشاورت سے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی جلسہ سے سید احمد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ خالد نواز ہمارا بھائی ہے، بھائی تھا اور بھائی رہے گا، آج پاکستان پیپلز پارٹی کے پورے جرگہ کو عزت دیکر اہلیان باڑی، پھاگل، کمال بن کاغان نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات