مانسہرہ کے علاقہ ٹاٹلی سیداں میں 18 سالہ دوشیزہ گولی لگنے سے جاں بحق

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) مانسہرہ کے علاقہ ٹاٹلی سیداں میں 18 سالہ دوشیزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاٹلی سیداں کی رہائشی 19 سالہ دوشیزہ نائلہ بی بی دختر عاشق حسین کے لواحقین نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چل جانے کے باعث نائلہ کو جا لگی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے لواحقین کی طرف سے رپورٹ درج کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے کہ آیا دوشیزہ کی موت حادثہ ہے یا قتل، تاہم دوران تفتیش اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :