ْپاکستان پیپلزپارٹی کی بلاول بھٹو زرداری کی (کل) مانسہرہ آمد اورجلسہ آگاہی سے متعلق ریلی

جمعرات 17 اگست 2017 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام بلاول بھٹو زرداری کی (کل)19 اگست کو مانسہرہ آمداور جلسہ سے متعلق ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملک محمد فاروق اور نادر شاہ کی قیادت میں شروع ہونے والی ریلی غازی کوٹ سے شروع ہو کر ملک سہراب مرحوم کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے مانسہرہ شہر کا چکر لگایا۔ یہ ریلی بلاول بھٹو کی مانسہرہ آمد کے حوالہ سے عوام کو آگاہی کیلئے نکالی گئی۔ ریلی کا جگہ جگہ لوگوں نے بھرپور استقبال کیا اور پیپلزپارٹی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔