ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں رابطے کے لئے پراپرٹی ٹائیکون متحرک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اگست 2017 15:16

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں رابطے کے لئے پراپرٹی ٹائیکون متحرک
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2017ء) :مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں رابطے کے لئے ملک کے پراپرٹی ٹائیکون متحرک ہو گئے اور وہ خصوصی طور پر لاہو ر پہنچ گئے ہیں ۔ انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لاہور میں مقیم نواز شریف اور آصف زرداری سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں سے رابطہ کر کے مفاہمت کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ٹیلیفون پر رابطہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کہ وہ دونوں رہنماؤں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں سیاسی جماعتیں تعاون کرکے حا لا ت میں بہتری پیدا کر سکتی ہیں اور کسی بھی محاذآرائی کے نتیجہ میں کھیل مسلم لیگ کے ہاتھ میں رہے گا نہ ہی پیپلز پارٹی کے ، دونوں جماعتوں کو باور کرایاجا رہا ہے کہ کم سے کم ایجنڈے پر تعاون کے لئے رضا مند ہو جائیں ، کیونکہ اس وقت قومی اسمبلی اور سینٹ میں دونوں جماعتوں کی بالا دستی اور اپنے اتحادیوں سے ملکر آئین میں ہر طرح کی ترمیم اور قانون سازی کر سکتی ہیں ، آئین کی دفعہ 62اور63سمیت اداروں کے اختیارات محدود کرنے اور سول بالا دستی کے لئے اقدامات پر دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہو سکتا ہے

متعلقہ عنوان :