چوہدری نثارکا پارٹی کیلئے صدارتی امیدواروں کے ناموں پرمشاورت نہ کرنے پرشکوہ

ن لیگ کا صدارتی امیدواروں کے انتخاب کیلئے جنرل کونسل کااجلاس 7ستمبرکوطلب،اگرفیصلہ لاہورمیں بیٹھ کرکرنا تھا تواجلاس کی کیا ضرورت تھی؟ اجلاس سے قبل پارٹی کے قائم مقام صدرکے نام کا اعلان کیوں کیا گیا؟ سابق وزیرداخلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اگست 2017 15:13

چوہدری نثارکا پارٹی کیلئے صدارتی امیدواروں کے ناموں پرمشاورت نہ کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پارٹی کیلئے قائمقام صدرکی نامزدگی پرتحفظات کا اظہارکردیا ہے، پارٹی صدرکے انتخاب کا فیصلہ لاہورمیں بیٹھ کرکرنا تھا تواجلاس کی کیا ضرورت تھی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اعتراض کیاہے کہ پارٹی صدر اور قائمقام صدرکے نام پران سے مشاورت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جس پرچوہدری نثارنے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس سے قبل پارٹی کیلئے قائم مقام صدرکے نام کا اعلان کیوں کیا گیا؟اجلاس سے قبل ہی پارٹی صدرکا انتخاب ہوچکا تھا۔اگر فیصلہ لاہورمیں بیٹھ کرکرنا تھا تواجلاس کی کیاضرورت تھی؟واضح رہے چوہدری نثارنے پہلے بھی پارٹی اجلاسوں میں شرکت کیلئے مدعو کرکے مشاورت نہ کرنے پراعتراضات کیے۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی صدراور قائمقام صدرکیلئے پارٹی کی جنرل کونسل کااجلاس 7ستمبرکوطلب کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :