سٹار جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

میبلورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)سٹار جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر نو سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام سے دستبردار ہونے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل 12 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا بھی انجریز کے باعث میگا ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ نیشکوری کے مینجر کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رواں برس شیڈول ٹینس ایونٹس میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔