سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائے گا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24 اگست، تیسرا ون ڈے 27 اگست، چوتھا ون ڈے 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :