محمد عامر کو کاونٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈیوائسز پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کو کاونٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈیوائسز پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بالر محمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کائونٹی کرکٹ میں مخالف ٹیموں کے خلاف بہترین باولنگ کی تھی۔محمد عامر نے جولائی کے مہینے میں عمدہ کارکردگی پر ڈیوائسز پلیئر کا ایوارڈ 69 فیصد ووٹ سے حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :