بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

گالف چمپئن شپ20 اگست تک جاری رہے گی

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ کا باقاعدہ آغازہوگیا جمعرات کو شروع ہونے والی یہ گالف چمپئن شپ20 اگست تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 4 روزہ چمپئن شپ میں ملک بھر سی600 سے زائد گالفرز حصہ لیں گے،سی این ایس گالف چمپئن شپ کے پہلے دن پروفیشنلز اور امیچرز کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔ترجمان کے مطابق مقابلوں میں 200 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں،مطلوب احمد بائیسویں سی این ایس گالف چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔