ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود وعدہ معاف گواہ بن گئے

چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کیلئے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباؤ ڈالا ،ْ بیان

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ای سی پی کے ایک اور افسر طاہر محمود نے دفعہ 164 کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریٹ ملک فرخ ندیم کی عدالت میں سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف بیان قلمبند کرایا، اپنے بیان میں کمشنر طاہر محمود کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کیلئے ظفر حجازی نے ماتحت افسروں پر دباؤ ڈالا اور ظفر حجازی کے دباؤ کی وجہ سے تاریخ میں ردوبدل کرکے تحقیقات کو بند کیا گیا۔واضح رہے کہ ایس ای سی پی کے تین افسر ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد پہلے ہی ظفر حجازی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :