Live Updates

سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس بنا کر غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ،ْ کبھی نہیں کہا عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں ،ْعائشہ گلا لئی

کبھی بھی عمران خان کے گھر کے اندر کے حالات کا پتا نہیں رہا ،ْ رکن قومی اسمبلی اور سابق رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے جعلی اکائونٹس بنا کر غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ،ْ میںنے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے واضح کیا کہ انہیں کبھی بھی عمران خان کے گھر کے اندر کے حالات کا پتا نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شراب نوشی کرتے ہیں بلکہ انہوں نے تو کبھی اس موضوع پر بات ہی نہیں کی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے نام سے غلط اور جعلی ٹوئٹر اور فیس بک اکائونٹس بنائے گئے جن پر یہ سب باتیں کی جا رہی ہیں، ’عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جعلی اکائونٹس سے کہی گئی باتوں پر دھیان نہ دیں اور صرف میرے تصدیق شدہ اکائونٹ پر توجہ دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات