ہمیں آگے بڑھنے کیلئے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا ،ْسرتاج عزیز

پاکستان میں معاشی اور اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،ْ ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن کا خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد پلاننگ کمیشن کو چیلنجنگ ذمہ داریاں ملی ہیں،ہمیں آگے بڑھنے کیلئے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا ۔ جمعرات کو قومی ترقی سے متعلق کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پلاننگ کمیشن کو چیلنجنگ ذمہ داریاں ملی ہیں،ہمیں آگے بڑھنے کیلئے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 70سال سے موسمی تبدیلیوں کا بھی شکار رہا ہے ،ْملک کو قدرتی آفات اور دہشتگردی کا سامنا بھی رہا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اہم ملک ہے۔

(جاری ہے)

چالیس سال میں پاکستان کی جی ڈی پی ہمسایہ ملک سے زیادہ تھی ساٹھ کی دہائی میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کو ترجیح دی۔

سیاسی اور معاشی بحرانوں کا سامنا گزشتہ ستر سال سے کررہے ہیں۔اس دوران جنگ کا بھی ماحول رہا۔ آج پاکستان میں معاشی اور اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے نجی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی ہیں۔ یہ ملک ہر رنگ‘ مذہب‘ نسل اور قوم سے تعلق رکھنے والوں کا ملک ہے کسی کو اپنے نظریات تھوپنے کی اجازت نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنی تمام تر توانائیاں معیشت کو بہتر بنانے میں صرف کی ہیں۔